ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اعظم ڈیبیو پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والے پاکستان کے پانچویں کپتان بن گئے

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)بطور کپتان بابر اعظم اپنی ڈیبیو ٹیسٹ سیریز میں جیتنے والے پاکستان کے پانچویں کپتان بن گئے۔بابراعظم سے قبل سلیم ملک، جاوید میانداد، مشتاق محمد اور فضل محمود بھی بطور کپتان اپنی ڈیبیو ٹیسٹ سیریز جیتے تھے۔خیال رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کو 95 رنز سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز جیت لی۔پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ گیند بازی کی بدولت قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دی۔پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار سائوتھ افریقا کو وائٹ واش کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں