ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقی کپتان پی آئی اے کی مہمان نوازی پر مشکور

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقی ٹیسٹ کپتان کوئن ڈی کوک نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)کے سی ای او ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک شرٹ بطور تحفہ دی ہے۔جنوبی افریقی کپتان نے دورہ پاکستان کے دوران قومی ایئر لائن کی مہمان نوازی اور خدمات کے اعتراف میں ایک دستخط کردہ شرٹ تحفہ دی ہے۔پی آئی اے کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکانٹ پر پروٹیز کپتان کی جانب سے دی گئی شرٹ کی تصویر شیئر کی گئی۔پی آئی اے نے ٹوئٹ میں لکھا کہ جنوبی افریقا کے کپتان کوئٹن ڈی کوک نے پی آئی اے کی مہمان نوازی اور خدمات کے لئے شکریہ ادا کرنے کے لئے ہمارے سی ای او ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک کو دستخط کے ساتھ ٹی شرٹ بھیجی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں