ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دادو، پاٹ شریف کو ٹاؤن کا درجہ دلوانے کے لیے لانگ مارچ

دادو (نمائندہ جسارت) قدیمی شہر پاٹ شریف کو ٹاؤن کا درجہ دلوانے کے لیے ایکشن کمیٹی پاٹ شریف کی جانب سے لانگ مارچ کرکے دادو پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی جانب سے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھاکر سخت احتجاج کیا گیا۔ دھرنے سے خطاب میں امتیاز برہمانی، خالد منگی، اسلم ملاح، تنویر ملاح، سماجی رہنما فیاض ڈاوچ اور دیگر نے کہا کہ پاٹ شریف 1932ء سے لے کر یونین کونسل ہے، تاحال انہیں ٹائون کمیٹی کا درجہ نہیں مل سکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاٹ شریف بڑا شہر ہے، جو آئین کے طور پر بھی ٹائون کی حیثیت رکھتا ہے۔ ٹائون کمیٹی نہ ہونے سے پاٹ شریف بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ مظاہرین نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ یونین کونسل پاٹ شریف کو ٹائون کا درجہ دیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں