ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قوم جان گئی انتخابی نظام میں شفافیت پر کون کہاں کھڑا ہے، شبلی فراز

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پوری قوم نے جان لیا کہ انتخابی نظام میں شفافیت کے اہم معاملے پر کون تاریخ کے کس رخ پر کھڑا ہے، اپوزیشن اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتی ہے۔اتوار کو اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی اور شفافیت کی راہ میں دیوار بنی جبکہ عمران خان انتخابی عمل میں شفافیت کیلیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی، عمران خان اس مقصد کے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں