ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

2009 سے قتل و غارت گری میں مصروف ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلرگرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی نے لائنزایریا میں کارروائی کرکے ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلرگرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کراچی کے علاقے لائنزایریا میں کارروائی کرکے ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتارملزم محمد شکیل عرف ہکلاعرف چوہا ایم کیو ایم لندن کا سر گرم کارکن ہے اور 2009 سے قتل و غارت گری میں مصروف رہا ہے۔ ملزم نے 2012 میں پولیس انسپکٹر ناصر الحسن شہید کے کیس کے واحد عینی شاہد اے ایس آئی علی محسن نقدی کو اپنے ساتھی سمیت مل کر شہید کیا، جب کہ اس کے بریگیڈ ، ماڈل کالونی ، الفلاح اورایس آئی یو میں مختلف نوعیت کے 8 مقدمات درج ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں