ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مظفر گڑھ:بااثر افراد کا 65 سالہ بزرگ کو درخت سے باندھ کر تشدد

رنگ پور:  مظفر گڑھ کے علاقے رنگ پور میں بھینس کے کھیتوں میں گھسنے پر بااثر افراد 65 سالہ بزرگ کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق غلام شبیر کی بھینس مداع بلوچ کے کھیتوں میں گھس گئی جس پر مقامی زمیندار نے اپنی ہی عدالت لگالی،مداع حسین بلوچ، علی بلوچ و دیگر نے غلام شبیر کو ڈنڈوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی گھنٹوں تک درخت کے ساتھ باندھے رکھا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او مطفر گڑھ کی ہدایت پر مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے 2 نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں