ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان: طالبان نےایک اور قصبے پر قبضہ کر لیا

افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں نے کابل سے تیس کلو میٹر دور نرخ نامی قصبے پر قبضہ کر لیا ہے۔

  کابل کے قریب صوبہ میدان وارداک کے گورنر عبدا لرحمن نے پریس کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے میدان وارداک کے قصبے نرخ میں گزشتہ روز حملوں کا آغاز کیا جس  کے نتیجے میں سرکاری قوتیں علاقے سے نکل گئیں اور طالبان نے وہاں  قبضہ کر لیا۔

دوسری جانب افغان وزارت دفاع  نے  علاقے کی واپسی کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دعوی کیا گیا ہےکہ طالبان نے   مقبوضہ قصبے سے باہر بھی ایک پولیس مرکز  کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

 یاد رہے کہ 5  مئی کو بھی طالبان نے صوب بغلان کے قصبے برقعہ پر قبضہ کر لیا تھا۔

دوسری جانب طالبان نے عید کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں