ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک ہلالِ احمر کی جانب سے فوری طور پر فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی شروع کردی گئی

ترکی کے ہلال احمر نے مسجد اقصی اور غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں سامنے آنے والی  صورتِ حال  پ ر فوری طبی امداد کے لیے     پانچ لاکھ لیرے مالیت  کا طبی سازو سامان رونہ کیا ہے۔

ہلال احمر  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ، ترکی کی  ہلال احمر  نے مشرقی القدس  اور  غزہ میں موجود  اپنے مستقل  نمائندوں کے  ذریعے فلسطینی عوام کے لئے انسانی امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور اس طرح ترک  ہلال احمر  فلسطینیوں کی فوری امداد  بہم پہنچانے والی تنظیم بن چکی ہے۔

فلسطین کی مرکزی ہلالِ احمر  کی  اطلاع پر القدس  میں  ترک  نمائندوں نے   پانچ لاکھ   لیرے مالیت   کی ہنگامی طبی سامان کی فراہمی شروع کی۔

ترکی کی ہلاِ احمر کی ویب سائٹ www.kizilay.org.tr  پر بڑی تعداد میں ترک باشندوں نے فلسطین  کی  امداد  دینے کے بارے میں مطلع کیا جس   فوری طور پر    ترکی کے ہلال احمر نے بھی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نام پر امدادی مہم کا آغاز  کردیا  اور  امدادی کام میں دیئے جانے والے عطیات کو فلسطینی عوام  تک پہنچانا شروع کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں