ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا ویکسین کی فراہمی اور تعاون پر چین کے مشکور پیں، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان اور چینی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پاک چین تعلقات اور ویکسین تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں وزرائےاعظم میں پاک چین تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پرگفتگو ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور یہ منصوبہ دوطرفہ اور علاقائی تجارت کو مزید تقویت دے گا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے پاک چین تعاون پر روشنی ڈالی اور کورونا ویکسین کی فراہمی میں تعاون پر چین کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے قومی ادارہ صحت میں ویکسین کی تیاری میں سہولت پرچین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ این آئی ایچ میں ویکسین کی تیاری کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کومستحکم کرے گی۔

منبع: جیو نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں