ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان: طالبان کا فوجی چوکی پر حملہ، 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک

 افغانستان کے صوبہ بامیان میں فوجی چوکی پر طالبان عسکریت پسندوں کے  مسلح حملے میں 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

بامیان کے گورنر سّید انور رحمتی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بامیان کی تحصیل کوہِ مرد کے علاقے اشپشتہ میں فوجی چوکی پر مسلح حملہ کیا گیا۔

رحمتی کے مطابق حملے میں 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ حملے کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں طالبان کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

تاہم طالبان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں 9 سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں