ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جولائی میں دسویں کے فوری بعدنویں،اگست میں بارہویں کےبعدفرسٹ ائر امتحانات کا فیصلہ

سندھ میں جولائی میں دسویں کے فوری بعد نویں اور اگست میں بارہویں کے فوری بعد فرسٹ ائر کے امتحانات ہوں گے۔میٹرک اور انٹر میں اختیاری مضامین میں فیل طلبہ کوپاس کردیا جائے گا۔پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحان کی تاریخ اسکول خود طے کریں گے۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کےاجلاس میں طے پایا کہ رواں سال میٹرک اور انٹر میں پریکٹیکل کے امتحانات تھیوری امتحانات کے بعد لئے جائیں گے۔پریکٹیکل امتحانات اپنے اپنے اسکولز اور کالجز میں ہوں گے۔ میٹرک اور انٹر میں اختیاری مضامین میں اگر کوئی طالبعلم فیل ہوتا ہے تو اس کو پاسنگ مارکس دئیے جائیں گے۔ لازمی مضامین کے مارکس اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر ملیں گے۔امتحانات کے پینتالیس روز کے بعد پہلے مرحلے میں دسویں اور بارہویں کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ جس
کے بعد نویں اور گیارہویں کے نتائج کا اعلان ہوگا۔پہلی سے آٹھویں تک کے امتحانات اسکولز میں ہوں گے اور اس کی تاریخ کا اعلان اسکول اپنے طور پر کرسکیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں