ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کے صدارتی انتخابات،عوام ووٹ ضرور ڈالیں:خامنہ آئی

ایران میں صدارتی انتخابات کل منعقد ہوں گے، تین امیدوار آخری وقت میں دستبردار ہو گئے۔

ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ہر صورت اپنی رائے کا اظہار کریں جبکہ  سات صدارتی امیدواروں میں سے تین امیدوار انتخابات سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

اعتدال پسند عبدالناصر ہمتی کا تین قدامت پسندوں سے مقابلہ ہے۔

خامنہ آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ برطانیہ اور اس کے زیر کنٹرول ابلاغ عامہ کے ادارےایرانی انتخابات کی شفافیت  پرکھنے کے لیے بھرپور پروپیگینڈا کر رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ قدامت پسند امیدوار ابراہیم رئیسی صف اول کے امیدوار سمجھے جا رہے ہیں، ان کو گذشتہ انتخابات میں 38 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے اور انہیں صدر حسن روحانی نے شکست دی تھی۔

ایرانی آئین کے مطابق کوئی بھی امیدوار مسلسل تیسری بار صدارتی انتخاب نہیں لڑ سکتا اس لیے صدر روحانی اس بار اس انتخابات نہیں لڑ سکے۔

13 ویں صدارتی انتخابات میں درج شدہ رائے دہندگان کی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں