ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: اگر چین نے اجازت نہ دی تو اسے بین الاقوامی تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا

امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی  جیک سولیوان نے چین کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے کووِڈ۔19 وباء کا سبب بننے والے وائرس کے ماخذ کے بارے میں حقیقی تحقیق کی اجازت نہ دی تو اسے بین الاقوامی تنہائی  کا سامنا ہو سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کی خبر کے مطابق سولیوان نے کہا ہے کہ اس وقت موجودہ نقطے پر ہم کسی دھمکی یا الٹی میٹم کو شائع نہیں کریں گے۔ فی الحال ہم بین الاقوامی برادری سے تعاون حاصل کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ چین کے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہ کرنے کی صورت میں ہم جوابی کاروائی پر نظر ثانی کریں گے۔ اور یہ سب ہم اپنے اتحادیوں  کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ کریں گے۔

سولیوان نے کہا ہے اگر چین وائرس کے ماخذ کی تحقیق کی اجازت نہیں دیتا تو اسے بین الاقوامی برادری میں تنہائی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں