ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بحر اوقیانوس میں پیدا ہونے والا طوفان کیوبا کے ساحلوں سے جا ٹکرایا

بحرِ  اوقیانوس میں   پیدا ہونے والا ایلسا ٹراپیکل طوفان  جزائر کیریبئن  کے بعد کیوبا کے ساحلوں تک پہنچ گیا ۔

حکومتِ کیوبا نے  واضح کیا ہے کہ یہ  طوفان آج علی الصبح  جنوبی ساحلوں تک پہنچ گیا ہے اور  دوپہر کے وقت  علاقے میں شدید بارشوں کی پشین گوئی کی گئی ہے۔

حکومت نے  سیلاب آنے کی توقع ہونے والے رہائشی مقامات سے 1 لاکھ ہزار افراد کو  محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا ہے۔

فی گھنٹہ ایک سو کلو میٹر کی رفتار    کے حامل  سمندری طوفان نے  کیریبیئن میں جزائر انتیل ، ہیٹی اور ڈومینک  ریپبلک کے جوار کے علاقوں کو متاثر کیا تھا۔

کیوبا کے بعد اس طوفان کے متحدہ امریکہ کے جنوبی ساحلوں کی جانب  بڑھنے کی توقع کی جاتی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں