ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے حالات خراب ہونے پر افغانستان کی طورخم سرحد بند کر دی

پاکستان نے فوری طور پر افغانستان کی سرحد طورخم سے بند کر دی ہے حالات بہتر ہونے تک سرحد بند
رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹوئیٹ کی ہے کہ آج سے طورخم باڈر مکمل طور پر بند کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں سرحد کو بند کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی صورت حال بہتر ہونے تک سرحد مال برداری کے لیے بھی نہیں کھولا جائے گا۔ بظاہر یہ
سرحد کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بند کی ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکا اور اتحادی فوج کے انخلا کے بعد حالات بہت خراب ہو چکے ہیں۔
طالبان ملک کے بیشتر حصہ پر قبضہ جما چکے ہیں اور افغان فوجی تاجکستان میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔

صورت حال اگر ایسی ہی رہی تو پاکستان کی طرف بھی مہاجرین کا دباؤ بڑھ سکتا ہے شائد اسی سرحد
بند کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں