ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یونان جانے کی کوشش،76 تارکین وطن ڈوبنے سے بچا لیے گئے

ترک اضلاع ازمیر اور آئیدن کے راستے یونان جانے والے 76  تارکین وطن کو  بچالیا گیا ۔

ترک کوسٹ گارڈ کے مطابق، ازمیر کے قصبے دیکیلی  کے راستے  ربڑ کی کشتی کے ذریعے تیس تارکین وطن یونان جانے کی کوشش میں تھے جنہیں  ترک ساحلی محافظوں نے ڈوبنے دے بچا لیا ۔

 دوسری جانب ضلع آئیدن کے قصبے قوش ا داسی کے قریب بھی ربڑ کی کشتی میں موجود 46 تارکین وطن کو ترک کوسٹ گارڈ نے بچا لیا ۔

ان تارکین وطن کو ضروری کاروائی کے بعد ضلعی ادارہ برائے ہجرت کے حوالے کر دیا گیا

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں