ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزاد کشمیر انتخابات،ضلع چنیوٹ میں چار پولنگ اسٹیشنز قائم

چنیوٹ سے ابوتراب ترابی

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے حوالے سے چنیوٹ میں چار پولنگ اسٹیشن قائم کر دیئے گئے پولنگ اسٹیشنز چنیوٹ سٹی،چناب نگر اور لنگرآنہ کے علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں اس سلسلے میں چنیوٹ پولیس کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے،ڈی پی او بلال ظفر،ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان نے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا مذکورہ افسران نے دورہ کے دوران پولنگ سٹیشنز میں سیکیورٹی و دیگر ضروری اقدامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر اے سی چنیوٹ،اے سی لالیاں،اے سی بھوانہ اور پولیس افسران بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق پولنگ اسٹیشنز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہو گا،صرف رجسٹرڈ ووٹرز ہی پولنگ اسٹیشن کے اندر جاسکیں گے،ان پولنگ سٹیشنز پر 2 سو سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ڈپٹی کمشنر سید نعمان مسعود نے بتایا کہ پولنگ اسٹیشنز پر تمام ضروری اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن وامان برقرار رکھا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں