ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطین: یوسف نواف محارب شہید ہو گیا

مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا فلسطینی ‘یوسف نواف محارب’ آج صبح زیرِ علاج ہسپتال میں وفات پا گیا ہے۔

فلسطین وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق  محارب کو اصلی گولی سے زخمی کیا گیا۔ وہ رملّہ  کے فلسطین طبّی مرکز میں زیرِ علاج تھا۔ پانچویں اور ساتویں ریڑھ کے مہرے سے زخمی فلسطینی نوجوان کو تمام تر طبّی مداخلت کے باوجود بچایا نہیں جا سکا۔

واضح رہے کہ ماہِ اپریل میں اسرائیلی فورسز اور یہودی آباد کاروں کی طرف سے بیت المقدس سمیت دریائے اردن کے مغربی کنارے اور اسرائیل کے اندر واقع عرب شہروں پر حملوں میں بیسیوں فلسطینی ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔  ہزاروں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں