ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کمشنر گوجرانوالہ کے کتے “مائیلو” کا دوسرے روز بھی پتہ نہ چل سکا

گوجرانوالہ سے زیشان کھوکھر

کمشنر گوجرانوالہ کا کتا گم ہونے کا معاملہ سوشل میڈیا پر دوسرے روز بھی چل رہا ہے۔ خبروالے نے اس
واقعہ کی مزید تفصیلات حاصل کی ہیں۔ دراصل کتا کمشنر ذوالفقار گھمن کے بیٹے حسان گھمن کا ہے
جسے سب مائیلو کے نام سے پکارتے ہیں۔

کمشنر ہاوس سے گم ہونیوالا کتا جرمن شیفرڈ نسل کا ہے جس کی عمر سات سال ہے اس کتے کو حسان
گھمن نے ایک ہفتے کی عمر سے پالا ہے۔ مائیلو میں الیکٹرانک چپ لگی ہوئی ہے۔

میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد کتے کی گمشدگی اور تلاش پر سرکاری موقف بھی سامنے آگیا۔ سی او
کارپوریشن نے پریس ریلیز میں کہا کہ کمشنر کا کتا ڈھونڈنے کیلئے سرکاری وسائل کا استعمال نہیں
کیا گیا۔ جس رکشے سے کتا ڈھونڈنے کے اعلانات کروائے گئے اس رکشے کا انتظام ذاتی حیثیت سے کیا گیا۔

گوجرانوالہ میں کتا گھم ہونے کا یہ پہلا معاملہ نہیں۔ خبروالے کی ٹیم نے معاملہ کا کھوج لگایا تو
انتہائی دلچسپ معلومات سامنے آئیں۔

اس سے قبل 2017 میں بھی کمشنر ہاوس سے سابق کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن ر محمد آصف کا کتا غائب ہوا
جو بعد میں مردہ حالت میں ملا تھا۔ بہرحال دوسرے روز بھی موجودہ کمشنر کے کتے کی تلاش کا کام جاری
ہے لیکن خبر فائل ہونے تک مائیلو کا کہیں سے کچھ پتہ نہیں چلا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں