ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجراور مالی کی سرحد پر حملہ،18افراد ہلاک

نائیجر اور مالی کی سرحد پر دہشتگرد حملے میں 18  افراد ہلاک ہو گئے۔

ارگنجہ تلبا ایئری نامی سماجی تنظیم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا  کہ بعض نامعلوم افراد نے ملک کے مغربی شہر بانی بانگو میں حملہ کر دیا ۔

اس حملے میں 18 افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

اس حملے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

اسی علاقے میں 25  جولائی کو  ہوئے حملے میں چودہ افراد مارے گئے تھے۔

ساحل نامی علاقہ، برکانی فاسو،مالی اور نائیجر کے درمیان سرحد پر واقع ہے جو کہ القائدہ سے وابستہ گروہوں اور داعش کے حملوں کا نشانہ بنتا رہتا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں