ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا سے اموات میں پھر اضافہ کراچی مکمل بند کرنے پر غور

کورونا وائرس سے پاکستان میں اموات کی شرح پھر سے بڑھنے لگی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز
ملک بھر میں 86 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ساڑھے چار ہزار سے زائد مزید افراد کے کووڈ ٹیسٹ مثبت
آئے ہیں۔

پاکستان بھر میں اس وقت بھی 5 ہزار سے زائد افراد مختلف اسپتالوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج
ہیں۔ سب سے زیادہ کراچی شہر کورونا سے متاثر ہو رہا ہے۔

شہر بھر میں کورونا وائرس کے حملوں میں اضافہ کے پیش نظر سندھ حکومت کراچی کو مکمل بند کرنے پر غور
کر رہی ہے۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت آج اجلاس میں اہم فیصلہ کیا جائے گا۔

کورونا وائرس پر نظر رکھنے والے مرکزی حکومت کے ادارہ نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پورے شہر
کو بند کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے۔
کورونا وائرس سے اب تک پاکستان میں 23 ہزار 295 اموات ہو چکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں