ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چینی شہریوں پر داسو حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے

داسو واقعہ میں بھارت اوربھارتی انٹلی جنس ادراہ کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سی پیک کو سبوتاژکرانے کے منصوبے کےلے 3ارب سے زیادہ رقم محتص کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق داسو واقعہ میں چائینز کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بھارت میں تیارکیا گیا تھا۔ بھارت نے افانستان میں اپنے قونصل خانے کے زریعے دواہلکاراورایک افسر کو بھیج کر کالعدم تنظم سے چار دہشگردوں کو استعمال کیا۔
داسو واقعہ میں پچاس کروڑ دہشتگردوں میں تقسیم کیئے گئے۔چار دہشتگرودں کو خاص ٹارگٹ کےلے روانہ کیا۔ دو افغانستان پہنچ کرلاہور میں پناہ لی جبکہ تین باجوڈ اورکرم کےخفیہ راستے سے داخل ہوئے۔
داسو واقعہ میں ملوث چھ دہشت گردوں کی گرفتاری ہوئی جن میں دو لاہور اور دو کوئٹہ سے گرفتار ہوئے۔ مرکزی ملزم اور کمانڈرز کی گرفتاری بھی بہت جلد متوقع ہے۔

دہشت گردوں کی نشاندہی پرمزید نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے دو سہولت کاروں کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔ٹارگٹ مکمل کرنے والے دہشت گرد کو بیس کڑور کی ادائیگی ہوئی ہے۔ تیس کڑوڑ کی ادائیگی افغانستان میں ٹی ٹی پی کے کمانڈرز کو دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں