ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان کی قدآور شخصیات مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل

پاکستان پیپلز پارٹی میں ملک بھر سے سیاستدانوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان کی بڑی قدآور
شخصیات اور مسلم لیگ کے کئی رہنما پیپلز پارٹی سے تعلق جوڑ چکے ہیں۔

اہم رہنماؤں میں مسلم لیگ سے جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ، سردار چنگیز ساسولی، کشور احمد جتک، نواب
ثنااللہ زہری، میر عبدالرحمان زہری، نواب شیرباز نوشیروانی، میر عرفان کرد، میر غازی خان پندرانی،
مسلم لیگ ق سے کرنل ریٹائرڈ یونس چنگیزی، بلوچستان نیشنل پارٹی سے نواب محمد خان شاہوانی، سید
عباس شاہ، سردار عمران بنگلزئی کے علاوہ آغا عرفان کریم احمد زئی سمیت کئی قبائلی رہنما شامل ہو
چکے ہیں۔

جس رفتار سے دیگر سیاسی جماعتوں کو سیاستدان خیرباد کہہ کر پیپلز پارٹی کا رخ کر رہے ہیں لگتا یہی
ہے کہ آئندہ انتخابات میں حالات اسی جماعت کے حق میں ہونے جارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں