ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا لاک ڈاون کے حوالے سے سندھ حکومت کے نئے احکامات جاری، لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان

کراچی کی تمام مارکیٹس شاپنگ مالز رات 8بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔جمعہ اور اتوار سیف ڈیز کے موقع پر کاروبار بند ہوگا۔دودھ ادویات پیٹرول پمپ ، سبزی گوشت کی دکانوں پر اوقات کار کی پابندی نہیں ہوگی۔

ریسٹورانٹس کو رات 10بجے تک آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت، ان ڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی۔آوٹ ڈور ڈائننگ کی رات 10 بجے تک ایس او پیز کے ساتھ اجازت ہوگی جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی پورا ہفتہ چوبیس گھنٹے اجازت ہوگی۔

ریسٹورانٹس کو آوٹ ڈور ڈائننگ میں 300افراد کی اجازت ہوگی۔انڈور شادی کی تقریبات پر پابندی برقرار ہوگی۔آوٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 300مہمانوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔آوٹ ڈور شادی کی تقریبات کو رات 10 بجے ختم کرنا ہوگاتمام مزارات بند رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں