ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی جے ایس بینک کی دو برانچز میں 75 کروڑ مالیت کے سونے ورقم کے غبن کا معاملہ

کراچی جے ایس بینک واردات کی ماسٹر مائنڈ خاتون رقم بٹورنے کے ساتھ بینک ملازمین کو بھی معقول حصہ دیا۔ مبینہ ماسٹر مائنڈ خاتون مختلف اوقات میں دونوں برانچز میں عملے کو کچھ نہ کچھ جیب خرچ بھی دیتی رہیں۔ گرفتار ہونے والے نوجوان کے اکاؤنٹ میں 24 لاکھ روپے موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔

بینک کےگولڈ فنانس ایگزیٹیو کو ماسٹر مائنڈ خاتون نے ہنڈا سٹی کار بھی تحفے میں دی۔ گلستان جوہربرانچ کی گرفتارخاتون نے منیجر کو بھی پلاٹ تحفے میں دیا گیا مگر کچھ روز بعد واپس لے لیا گیا۔ملزمہ نے بینک ملازمین کو دو سے تین لاکھ روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونز بھی گفٹ میں دیئے۔
ملزمہ نے جعلسازی سے حاصل رقم کے بڑے حصے سے اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی اورحاصل شدہ رقم سےبیش قیمت گاڑیاں بھی خریدی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے۔2اگست کو سامنے آنےوالے 75 کروڑ کے بینک فراڈ میں اب تک 14 ملزموں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں