ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الجزائر: 31 مقامات پر جنگلاتی آگ، 4 افراد ہلاک

الجزائر کے 14 صوبوں میں جنگلاتی آگ  کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

الجزائر ریڈیو کے لئے جاری کردہ بیان میں صوبہ تیزی وزو کے محکمہ جنگلات سے یوسف ولید محمد نے کہا ہے کہ ہم، صوبائی مراکز سمیت علاقے میں لگی، جنگلاتی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یوسف ولید محمد نے کہا ہے کہ آگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور فائر فائٹروں سمیت بعض افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آگ سے متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس سے قبل علاقے میں اس قدر بڑے پیمانے  پر جنگلاتی آگ کا سامنا نہیں ہوا۔ ہم سبوتاژ کاروائیوں کے احتمال کو بھی نگاہ میں رکھے ہوئے ہیں اور تحقیقات کے بعد ہی اصل وجہ سامنے آئے گی۔

دوسری طرف الجزائر سول ڈیفنس کمیٹی نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 14 صوبوں میں 31 مختلف مقامات پر لگی جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ کی لپیٹ میں آئے ہوئے علاقے زیادہ تر ملک کے وسطی اور مشرقی حصے سے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں