ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تربیلا ڈیم کا پانچواں توسیع منصوبہ، وزیراعظؐم آج سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم عمران خان آج تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ منصوبہ 807
ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے۔

ورلڈ بنک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک منصوبے کی تعمیر کے لئے مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
منصوبہ محض 3 سال کی قلیل مدت میں 2024 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

منصوبے کا بنیادی مقصد مستقبل میں تربیلا ڈیم کو مٹی بھرنے کے خطرات سے محفوظ بنائے۔ پراجیکٹ کی
بدولت تربیلا ڈیم سے زرعی مقاصد کے لئے پائیدار بنیاد پر پانی کی دستیابی جاری رہے گی۔

تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے سے 1530 میگاواٹ ماحول دوست اور سستی پن بجلی بھی حاصل ہو گی۔
منصوبہ ہرسال نیشنل گرڈ کو ایک ارب 34 کروڑ یونٹ سستی بجلی مہیا کرے گا۔

تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کی تعمیر کی بدولت 3 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ منصوبے
کی بدولت تربیلا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4 ہزار 888 میگاواٹ سے بڑھ کر 6 ہزار 418 میگاواٹ
ہو جائے گی۔

تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ پاکستان کی پانی، خوراک اور توانائی کی اہم ضروریات کو پورا کرنے
میں اہم کردار ادا کرے گا۔

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں