ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹھٹھہ کے علاقے غلام اللہ میں انسانی عمل نے شیطانیت کو بھی شرما دیا

ٹھٹھہ میں شیطان صفت درندوں نے غلام اللہ کے قبرستان میں مدفون خاتون کی نعش کو قبر سے نکال کر بے حرمتی کرکے پھینک کر فرار ہوگئے گاوں اشرف چانڈیو کے رہائشی مرحومہ خاتون کی ایک دن قبل ہی تدفین غلام اللہ قبرستان میں ہوئی تھی۔

شیطانوں نے میت کو قبر سے باہر نکال کر بے حرمتی کرنے کے بعد کفن اتار کر قریبی جھاڑیوں میں پھینک کر چلے گئے
اطلاع ملنےپر مرحومہ کے اہل خانہ پولیس کے ہمراہ پہنچ گئے۔پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا
رکن سندھ اسمبلی ریاض شاھ شیرازی نے اس انسانیت سوز عمل پر افسو س کا اظھار کیا اور ایس آئی پی ٹھٹھہ فوری کاروائی کرکے واقعہ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے سخت کاروائی عمل میں لائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں