ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان فوجی طالبان سے فرار ہو کر تاجکستان پہنچ گئے

افغانستان میں طالبان سے فرار ہونے والے 143 فوجی 3 طیاروں اور 2 ہیلی کاپٹروں کے ساتھ تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔

تاجکستان کے اوزودی ریڈیو  کے مطابق 2 عورتوں سمیت 143 افغان فوجیوں پر مشتمل 3 طیاروں اور 2 ہیلی کاپٹروں نے کل رات  افغان سرحد  کے قریب واقع باختر ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی۔

تاجکستان ہنگامی حالات اور گورنمنٹ سول ڈیفنس  کمیٹی  کے حکام کے حوالے سے جاری کی گئی خبر کے مطابق ان فوجیوں کو عارضی طور پر باختر شہر کی ایک یونیورسٹی کے ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔ تاجک حکام افغان فوجیوں کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کے بارے میں مذاکرات کر رہے ہیں۔

خبر کے مطابق افغان فوجیوں نے اپنے پاس موجود 56 عدد اسلحہ تاجک حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں