ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان فریقین مفاہمت سےاختلافات دور کریں : اسلامی تعاون تنظیم

اسلامی تعاون تنظیم کا کہنا ہے کہ افغانستان کی مستقبل کی قیادت جنگ زدہ ملک کودہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ نہ بننے دے۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی ممالک پر مشتمل تنظیم کا اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوا، اجلاس سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر بلایا گیا تھا۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں تمام افغان فریقوں پرزوردیا گیا کہ وہ اپنے اختلافات کو پُرامن طریقے سے ختم کریں۔

تنظیم نے افغانستان کی مستقبل کی قیادت سے کہا کہ وہ اس بات کویقینی بنائے کہ اس ملک کو مستقبل میں کبھی جنگ پسندی کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا، ساتھ ہی عالمی برادری سے بھی کہا گیا کہ وہ اس ضمن میں اپنا کردار اداکرے۔

تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹریوسف العثیمین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کابل میں برسراقتدار حکومت پر زوردیا کہ وہ افغانستان میں انسانی قانون اورشہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

انھوں نے بھی برسراقتدارحکومت سے کہا کہ وہ ملک میں قومی مصالحت کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کے درمیان مکالمے کا اہتمام کرے اوربین الاقوامی کنونشنوں اور معاہدوں کی پاسداری کو یقینی بنائے۔

ڈاکٹرالعثیمین نے افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد پیدا ہونے والی انسانی صورت حال کے بارے میں بھی اظہارخیال کیا،انھوں نے عالمی برادری، تنظیم کے رکن ممالک اور اسلامی مالیاتی اداروں پر زوردیاکہ وہ فوری طور پر افغانستان کے متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد مہیا کرنےکےلیےاقدامات کریں جبکہ قومی مفاہمت کیلئے اوآئی سی خصوصی وفد جلد افغانستان بھیجے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں