ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی بینک نے افغانستان کی امداد روک دی

عالمی بینک نے افغانستان کے ترقیاتی آپریشنوں سے متعلق ادائیگیاں روکنے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی بینک کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال اور خاص طور پر عورتوں کے حوالے سے اس صورتحال کے ملکی ترقیاتی توقعات پر اثرات شدید تشویش کا سبب بن رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ” ہم نے افغانستان میں اپنے ترقیاتی آپریشنوں کے لئے ادائیگیاں روک دی ہیں۔ ہم ،  ملک کی داخلہ سیاست اور اپنے پروسیجر کے حوالے سے صورتحال پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور حالات کا جائزہ لے رہے ہیں”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بینک، بین الاقوامی برادری اور ترقیاتی ساجھے داروں کے ساتھ مشاورت کی حالت میں رہے گا۔ ترقیاتی کامیابیوں کے تحفظ اور افغان عوام  کے ساتھ تعاون  جاری رکھنے کے راستوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں