ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کے دور حکومت میں قرضے 180 کھرب سے بھی بڑھ گئے

پاکستان کے مجموعی قرضے اور واجبات 478 کھرب 29 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران قرضوں کے بوجھ میں 32 کھرب 37 ارب روپے کا
اضافہ ہوا۔

قرضے اور واجبات جی ڈی پی کے 100.3 فیصد تک پہنچ گئے، تین سال میں مجموعی قرضے اور واجبات
میں 180 کھرب 13 ارب روپے بڑھ گئے۔

تین سال میں مجموعی قرضوں اور واجبات میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔ تین سال میں حکومت کےاندرونی
قرضوں میں 98 کھرب 49 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

حکومت کےاندرونی قرضے 262 کھرب 65 ارب روپے ہو گئے۔ ملک کے بیرونی قرضوں میں تین سال
میں 68 کھرب 92 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ملک کے بیرونی قرضے 178 کھرب 45 ارب روپے ہو گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں