ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے الیکٹرک کی نااہلی نے باران رحمت کو زحمت بنا دیا، بجلی تاحال لاپتہ

کراچی میں‌ کے الیکٹرک کی نااہلی نے باران رحمت کو بھی زحمت میں تبدیل کر دیا ہے شہری بارش کی
دعا مانگتے ہوئے بھی خوف زدہ ہو جاتے ہیں مختلف علاقوں میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد سے بجلی بند
ہے
کراچی کے علاقہ ہائی لائنز ایریاز میں ساڑھے سات سے بارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ شہر کے
مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کی طویل بندش جاری ہے۔ فورٹ سلطان بلمقابل ایئرپورٹ کی بجلی کل
صبح گیارہ بجےسے بندہے۔

صارفین کا کہنا ہے باربارشکایات کے باوجود بھی بجلی بحال نہیں کی گئی۔ بارش ہوکے کب کی رک بھی چکی
لیکن بجلی نہیں آئی۔ ڈی ایچ اے فیز ٹوکی بجلی رات دس بجےسے معطل ہے۔

صارفین شکوہ کر رہے کہ ہیں جانے کیسا فالٹ ہے کہ دورہی نہیں ہوتا۔ نورہاوسنگ سوسائٹی میں کل شام
چاربجےسے بجلی بندہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شکایت کرنے پر،بجلی حفاظتی اقدامات کے تحت بندہے
کاجواب ملتاہے۔ افغان آباد نمبرٹو کی بجلی رات نوبجےسے غائب ہے۔
کراچی کے علاقہ پی ای سی ایچ ایس بلاک چھ میں رات ایک بجے سے بجلی معطل ہے۔
شہریوں کے مطابق گرین ٹاون کی بجلی کل شام سات بجے سے بندہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں