ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان کے لیے انسانی امداد کانفرس کا اہتمام 13 ستمبر کو ہو گا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ 13 ستمبر کو سوئس شہر جنیوا میں افغانستان  کے لیے  وزار کی سطح پر انسانی امدادی کانفرس کا اہتمام کرے گا۔

سیکرٹری جنرل اقوام ِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں حیاتی اہمیت کی حامل انسانی امداد کے عمل کو جاری رکھ سکنے کے لیے لازمی فنڈ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے  کے زیر مقصد  جنیوا میں اعلی سطحی کانفرس کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس سے قبل سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرش نے کہا تھا  کہ آج افغانیوں کو عالمی برادری کی مدد، یکجہتی کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے اور کانفرنس کے دوران ضرورت مندوں تک فنڈز کی بلاروک ٹوک رسائی کی حمایت کروں گا۔ 
واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد امریکہ نے افغان مرکزی بینک کے امریکہ میں 9.5 بلین ڈالر کے اثاثے منجمد کر دئیے تھے جس کے باعث امریکی بینکوں میں افغان حکومت کے 9 9.5 بلین ڈالر کے اثاثہ جات تک طالبان کی رسائی ختم ہو گئی۔ 
بینک آف افغانستان کے بیشتر فنڈز افغانستان میں نہیں امریکہ میں ہیں، کچھ روز قبل بینک آف افغانستان کے سابق قائم مقام گورنر اجمل احمتی نے بھی عندیہ دیا تھا کہ امریکہ طالبان کی فنڈز تک رسائی روکنے جارہا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں