ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ میں ایڈا طوفان سے اموات کی تعداد 63 تک جا پہنچی

متحدہ امریکہ  میں اپنے  اثرات کو جاری رکھنے والے ایڈا  طوفان  کے باعث  ہلاکتوں کی تعداد 63 تک  جا پہنچی ہے۔

29 اگست  سے ابتک مؤثر ہونے والے ایڈا طوفان نے امریکہ کے شما ل مشرقی علاقوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

241 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار   پکڑنے والے طوفان نے لوزیانہ کے ساحلوں کو اپنے زیر اثر لیابعد ازاں  نیو یارک، نیو جرسی اور پنسلووینیا   کے ایک علاقے کو متاثر کیا۔

لوزیانہ  اور مسسی پی  میں  پھنس کر محصور  رہنے  والوں کی نقل مکانی کا عمل جاری ہے تو دس لاکھ سے زائد مکینوں کو بجلی ترسیل منقطع ہے جو کہ مزید چند روز تک جاری رہے گا۔

نیو یارک اور نیو جرسی میں ہنگامی حالت تا حال برقرار ہے۔

دریں اثنا صدر جو بائڈن نے لوزیانہ میں آفت زدگان سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا نقصان کا ازالہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں