ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان: 25 ٹن امداد لے کر قطری طیارہ کابل پہنچ گیا

 قطر سے ایک طیارہ خوراک اور ادویات لے کر کابل پہنچ گیا ہے۔

 قطری خبر ایجنسیQNA  کے مطابق، قطر  سے پچیس ٹن خوراک اور ادویات لے کر ایک طیارہ کابل کے ہوائی اڈے پر اترا جس کے بعد دو روز کے دوران قطر سے افغانستان کو ملنے والی امداد اڑسٹھ ٹن ہو چکی ہے۔

 واضح رہے کہ اکتیس اگست کو امریکی فوج کے مکمل انخلا کے بعد کابل ہوائی اڈے کا کنٹرول طالبان  نے سنبھال لیا تھا۔

اس کے بعد قطر سے یکم ستمبر کو قطر ایئر ویز کا ایک تکنیکی وفد  کابل ہوائی اڈے کی جانچ پڑتال کےلیے پہنچا تھا،بعد ازاں  چار اور چھ ستمبرکو قطر نے انسانی امداد پر مشتمل دو طیارے بھجوائے تھے۔

 کابل ہوائی اڈے کا آپریشن یشن بحال کرنے اور اسے دنیا سے منسلک کروانے کےلیے طالبان  قطر اور ترکی سے رابطے میں ہیں۔

امریکہ، یورپی ممالک اور اقوام  متحدہ سمیت عالمی برادری کابل ہوائی اڈے کو فی الفور بحال کرنے کے خواہاں ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں