ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال کا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کون چلارہے ہیں؟

دنیا کے عظیم سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال سے متعلق بے بنیاد خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی
جارہی ہیں۔ کچھ ایسی افواہوں کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈز پر ہیں۔

تاہم کئی صحافیوں اور ڈاکٹر عبدالقدیر کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی صحت
میں بہتری آئی ہے۔

دراصل محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ گزشتہ دنوں سانس لینے میں دشواری
کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

تاہم کہا جارہا ہے ڈاکٹر قدیر کی صحت میں بہتری آئی ہے اور اب انہیں آکسیجن پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر کے کورونا میں مبتلا ہونے سے پوری قوم پریشان ہوگئی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ دشمنوں‌ کی جانب سے ان کے انتقال کی افواہ نے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا ہے۔ کچھ
ہمارے اپنے بھی نادان دوست بغیر سوچے سمجھے اس ٹرینڈ کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کر رہے ہیں خدارا
ہمیں‌ سازش کو سمجھنا چاہیے۔
اللہ تعالی ڈاکٹر عبدالقدیر کو صحت عطا فرمائے،
آمین

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں