ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں‌ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہال اور ہوٹل بند

این سی او سی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کے ہمراہ مختلف شادی ہالوں پر چھاپے مارے اور متعدد
شادی ہال سیل کردیے۔
اتوار کی رات این سی اوسی ٹیم نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ
ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں میں کورونا ایس اوپیز پر عمدرآمد کا جائزہ لیا۔

این سی اوسی ٹیم و ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کے علاقوں بارہ کہو اور بنی گالہ کا دورہ کیا۔اس دوران متعلقہ
اسسٹنٹ کمشنر نے این سی اوسی کی واضح ہدایات کے باوجود خلاف ورزی پر متعدد دکانوں ریسٹورنٹس
اور شادی ہالوں پر بھاری جرمانے عائد کیے۔
ضلعی انتظامیہ نے متعدد شادی ہالوں اور مارکیز کو چیک کرنے کے دوران خلاف ورزی پر سیل کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں