ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم عمرن خان جمعہ کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے آن لائن خطاب کریںگے

وزیراعظم عمران خان جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس سے آن لائن خطاب کریں گے ۔

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نیویارک میں ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کو ایک انٹرویو میں کہی۔انہوں نے کہا توقع ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے پالیسی بیان میں اہم عالمی اقتصادی اور سیاسی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان اجلاس کے دوران بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، افغانستان کو مستحکم کرنے کے اقدامات، اسلام کے خلاف بڑھتے ہوئے پروپیگنڈے کی روک تھام، بھارت کی طرف سے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں کو روکنے اور ترقی پذیر ملکوں کو درپیش معاشی مسائل کے حل کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ذاتی طور پر اسمبلی کے ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اجلاس میں متعدد پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں