ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین میں فیری بوٹ ڈوب گئی، نو افراد ہلاک

چین کے صوبہ گوئی ژو میں ایک فیری بوٹ ڈوب گئی جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور چھ لا پتہ ہو گئے۔

 جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے شہر لیو پان شوئی شہر میں گزشتہ روز ایک فیری بوٹ دریائے زانگ کے میں ڈوب گئی۔

اس کشتی پر چالیس افراد کی گنجائش تھی جس پر زیادہ مسافر  سوار تھے ،کشتی پر سوار 31 افراد بچا لیے گئے جبکہ نو افراد ہلاک ہو ئے۔

بتایا گیا ہے کہ مسافروں کی کثیر تعداد طلبا کی تھی جبکہ لاپتہ چھ افراد کی تلاش جاری ہے۔

امدادی ٹیمیں تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں