ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سمیت ملک بھر میں‌ بارشوں‌کا نیا سلسلہ

کراچی سمیت ملک بھر میں‌ بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔ مون سون ہوائیں آج شام ملک کے بالائی
علاقوں میں داخل ہوں گی۔ کراچی میں 23 ستمبر سے 25 ستمبر کے درمیان بادل برسیں گے۔
بارش کےباعث حالیہ شدید حبس اورگرمی کی شدت میں کمی کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق شہر
میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہےگا ۔ ملک کے مختلف حصوں میں بارش برسانے والے سسٹم کی
ہوائیں آج شام داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق یہ ہوائیں 25 ستمبر تک ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا باعث بنیں
گی۔ کراچی میں بھی ابررحمت برسےگی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدرآباد، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹھہ اور بدین
میں بادل برسیں گے۔ تیز ہوا کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ دادو، شہید بےنظیرآباد، سکھراور لاڑکانہ میں
بھی جاری رہےگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں