ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکٹرانگ ووٹنگ مشین پر عملدرآمد ممکن نہیں، خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے احتساب عدالت سکھر کے باہر میڈیا
سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی فارن پالیسی کی ناکامی ہے۔ ہم کسی
کے کہنے پر ترکی کانفرنس میں بھی شرکت نہیں کرتے۔ کبھی کھبی ہم ایسے فیصلے کرتے ہیں جو
نہیں کرنے چاہئیں۔

موجودہ حکمرانوں کی خارجہ پالیسی ناکام ترین ہے۔ غیر ملکی ٹیمیں ہوم گرائونڈ میں کھیلنے کیوں نہیں
آرہی ہیں یہ ان کو پتا ہے۔ تبدیلی کے حوالے سے عمران خان بھرپور عمل کر رہے ہیں اور ڈالر 170 پر پہنچ
گیا،مہنگائی بڑھ رہی ہے اس بات کا ثبوت ہے۔

خورشید شاہ نے کہا لوگوں کو بیروزگار کیا جارہا ہے یہ بھی تبدیلی ہے اور ملک میں امن و امان کی
صورت حال خراب ہے یہ بھی تبدیلی ہے۔ قرضے اتارنے کے دعوئوں کی حقیقت سامنے نہیں آرہی یہ تبدیلی
ہے۔ الیکٹرونک ووٹنگ مشنین پر عمل درآمد ممکن نہیں۔

پرچی بنائیں ووٹر کو دیں جو ٹھپہ لگا کر بیلٹ باکس میں ڈالے۔ورنا ایسا نا ہو کہ ٹھپہ لگے شیر پر اور
نکلے تیر کا۔ ملک کے اندر اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں اگر عمران خان عقلمند ہوتے تو ملکی مفاد میں
اپوزیشن کے ساتھ بیٹھتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں