ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف لندن میں،لاہور میں ان کے نام کی ویکسین کس نے لگوائی؟

لاہورمیں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کردیا گیا۔محکہ ذرائع کے مطابق واز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کا جعلی اندراج ہوا۔

سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ بھی ہوگیا۔ نواز شریف کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا۔اندراج میں نوازشریف کو سائنوویک کی پہلی خوراک لگائی گئی۔

نواز شریف کے شناختی کارڈ کا اندراج لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ویکسی نیشن سینٹر میں ہوا۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق نوازشریف کی ویکسی نیشن معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔ جعلی انٹری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کس شفٹ میں فیک انٹری کی گئی، تصدیق کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں