ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیرپور جلوس میں جانے والی بس کو حادثہ 5 زائرین جاں بحق 20 زخمی

کراچی سے خیرپور جانے والی زائرین کی بس کو نوری آباد میں حادثہ پیش آیا ہے حادثہ میں 5 افراد
جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ بس کراچی کے علاقے انچولی سے چہلم امام حسینؑ میں
شرکت کے لیے خیرپور جارہی تھی۔

جاں بحق ہونے والے زائرین کا تعلق انچولی سے ہے بس میں جعفرطیار اور دیگر علاقوں سے تعلق
رکھنے والے بھی موجود تھے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 10افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ بس میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے۔
خیرپور جانے والی بس نوری آباد کے مقام پر ٹریلر سے ٹکرائی جس کی وجہ سے بس کا اگلہ حصّہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
یاد رہے ملک بھر میں چہلم امام حسینؑ کے جلوس بیس صفر کو نکالے جاتےہیں اور خیرپور میں چہلم کا مرکزی جلوس اکیس صفر کو برآمد ہوتا ہے۔ اس جلوس میں شرکت کے لیے کراچی سمیت سندھ بھر سے بڑی تعداد میں عزادار شرکت کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں