ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: اندرون ملک اور سرحد پار انسدادِ دہشت گردی آپریشن جاری، 4 دہشت گرد جہنم واصل

ترکی کے ضلع شرناک میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 2 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت داخلہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق ‘ایرن ۔ 13’ آپریشنوں کے دائرہ کار میں ضلع شرناک کے دیہی علاقے  بست لر ۔دیرے لر میں آپریشن کیا گیا۔

جینڈر میری اسپیشل  یونٹوں کی طرف سے مسلح ڈرون طیاروں J-SİHA اور ائیر فورس کے تعاون سے کئے گئے آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

دوسری طرف ترکی وزارت دفاع نے عراق کے شمال میں پنجہ۔یلدرم آپریشن کے علاقے میں PKK کے ایک اور شام کے شمال میں فرات ڈھال آپریشن کے علاقے میں PKK/YPG کے 2 دہشت گردوں کو غیر فعال بنانے کا اعلان کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں