ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سمیت سندھ میں شدید بارش کا امکان امتحانات ملتوی

کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار بارش اور گلاب نامی سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر سندھ بورڈ اف ٹیکنیکل ایجوکشن نے امتحانات ملتوی کردئیے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارش کا سسٹم اگلے 12 سے 18گھنٹوں کے دوران کراچی میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں تیز بارشوں کاامکان ہے اور شہر میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سسٹم بھارتی گجرات کے پاس موجود ہے، کراچی، سندھ اور بلوچستان میں بارش کا سسٹم بن رہا ہے، اگلے 12 سے 18 گھنٹے میں یہ سسٹم داخل ہوگا۔
کراچی: کل اورپرسوں بارش کےہیوی اسپیل کاوقت ہے ، اس دوران 35 سے40 ناٹیکل مائل کی رفتارسےہوائیں چل سکتی ہیں، سمندر میں طغیانی رہےگی ماہی گیر گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔
ایسوسی ایٹ انجینئرنگ ڈپلومہ کے کل سے لے کر دو اکتوبر تک تمام امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں۔
امتحانات کا نیا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے امتحانات اب نو ، گیارہ اور بارہ اکتوبر کو ہوں گے۔
اسی طرح دیگر اسکول اور کالجز نے بھی کلاسیں ملتوی کردی ہیں اور اب صرف آن لائن کلاسیں ہوں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں