ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ پیر کو جاری ہو گا

جرمنی کے نیورمبرگ ساؤتھ اسپتال نے عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔
اداکار عمر شریف کی میت کی پاکستان روانگی کیلئے کلیئرنس پیر کو ملے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سرٹیفکیٹ کے اجراء کے بعد نیورمبرگ بلدیہ نے سرٹیفکیٹ جاری کرنا ہے۔
ہفتہ ،اتوار کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہو سکتا۔
جرمن قوانین کے مطابق سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے تک میت منتقل نہیں کی جا سکتی۔ پیر کو بلدیاتی دفاتر کھلنے کے بعد سرٹیفکیٹ کا اجرا ہوسکے گا۔

عمر شریف کی میت پاکستان لانے کیلئےکمرشل پرواز یا پھر ایمبولنس استعمال ہوگی۔

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں