ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان کے شہر قندوز کی اہل تشیع مسجد میں دھماکا، متعدد افراد جاں بحق

افغانستان کے شہر قندوز کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا قندوز کے علاقے سعید آباد کی مسجد میں ہوا اور دھماکے کے وقت عوام کی بڑی تعداد مسجد میں موجود تھی۔مقامی میڈیا کے مطابق دھماکا خودکش تھا تاہم اس حوالے سے امارت اسلامی افغانستان کی جانب سے کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

طالبان عہدیدار بلال کریمی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں تصدیق کی دھماکا صوبہ قندوز میں اہلِ تشیع کی ایک مسجد میں ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔

طالبان کی جانب سے بھی دھماکے کی تصدیق کر دی گئی ہے تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ طالبان فورسز کا اسپیشل یونٹ جائے وقوع پر پہنچ گیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

افغان نشریاتی ادارے خاما پریس کے مطابق افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے صوبہ قندوز میں ہونے والا یہ پہلا دھماکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں