ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں ایف سی سے جھڑپ میں 4دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں ایف سی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ گشت پر مامور اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) س جاری بیان میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے ضلع آواران کے قریب گشت پر مامور اہلکاروں کا دہشت گردوں سے سامنا ہوگا۔

ترجمان کے مطابق ایف سی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 ملزمان مارے گئے، جن سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد ایف سی کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں