ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاتارستان میں طیارہ گر گیا،16 افراد ہلاک

روس کے علاقے تاتارستان میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے۔

روسی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ایل۔ 140 طیارے میں 23 کے قریب افراد سوار تھے۔

 حادثے کے وقت طیارے میں 2 پائلٹ اور 21 اسکائی ڈائیورز موجود تھے۔

بتایا گیا ہے کہ  طیارہ حادثے میں 16 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ 7 افراد زخمی ہیں۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں